بھٹکل:27؍نومبر(ایس اؤ نیوز) تعلقہ کے مٹھلی گرام پنچایت حدود میں 2جھونپڑیوں سمیت کمپاؤنڈ دیوار کو محکمہ تحصیلدار کے افسران نے یہ کہہ کرمنہدم کردیا کہ یہ تعمیرات سرکاری زمین کو اتی کرم کرکے کئے گئے تھے۔ واردات بدھ کی شام کو پیش آئی۔
ذرائع نے بتایا کہ مٹھلی کی سرکاری زمین سروے نمبر 190پر روزانہ عوام کی چہل پہل رہتی ہے، مگر اسی زمین کو اتی کرم کرکے دو جھونپڑپٹی تعمیرسمیت اطراف میں کمپاونڈ کی دیوار بھی تعمیر کی گئی تھی، بتایا گیا ہے کہ اس تعلق سے عوام نے محکمہ تحصیل سے شکایت کی اور بتایا کہ متعلقہ جگہ پر قبضہ جمانے سے لوگوں کو آنے جانے میں مشکلات پیش آرہی ہے ۔ شکایت ملتے ہی محکمہ تحصیل کے افسران نے جائے وقوع پر پہنچ کر جائزہ لیتے ہوئے وہاں موجود جھونپڑیوں اور کمپاؤنڈ کو منہدم کردیا۔ تحصیلدار وی پی کوٹرولی، سی پی آئی پرکاش ایم ایس ، بھٹکل شہری پولس تھانہ ایس آئی ہنومنت کوڈگونٹی، پی ایس آئی اپاجی ، تحصیل افسر گنپتی میتری وغیرہ موجود تھے۔
